بلوچستان: ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن پر شہریوں کا اظہار اطمینان

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آپریشن کے اعلان پر کوئٹہ کے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایک بہترین اقدام قرار دیا ہے۔

وی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی کاوشوں کو سراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے آئے گی۔

کوئٹہ کے شہریوں نے وی نیوز کو بتایا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یہ بہت اچھا اقدام ہے، اس آپریشن کے ذریعے اگر اسمگلنگ کو اگر روکاجائے تو عوام کے لیے اچھا ہوگا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے باعث مہنگائی میں بے حد اضافہ ہو گیا تھا، اس کے خلاف آپریشن پاک فوج کی جانب سے ایک بہترین اقدام ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ ذخیرہ اندوزں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے پر وہ پاک فوج اور ایف سی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ایک اور شہری نے کہا کہ جو لوگ بھی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

شہریوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے اور اگر قانون پر عملدرآمد میں سختی کی جائے توملک بے مثال ترقی کر سکتا ہے۔

ایک شہری نے وی نیوز کو بتایا کہ اس آپریشن کے باعث ڈالر کی قدر اور چینی کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے جس کا فائدہ عوام کو سہولیات کی صورت میں مل رہا ہے۔

ایک تاجر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف آپریشن پاک فوج کا اچھا اقدام ہے، اس آپریشن کے اعلان کے کے بعد چینی کی بوری کی قیمت 11 ہزار روپے سے کم ہو کر9 ہزار2 سو روپے ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp