امریکا، 7 سالہ بچی کے لیے سالگرہ کے موقع پر قدرت کا شاندار تحفہ

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست آرکنساس کی ایک 7 سالہ بچی کو اس وقت قدرت کی جانب سے ایک شاندار تحفہ ملا جب وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں والدین کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھی کہ اسے 2.95 قیراط کا ہیرا ملا، جو شاید اس کے لیے قدرت کی جانب سے سالگرہ کا تحفہ تھا۔

ریاست آرکنساس پاک کے حکام کا کہنا ہے کہ پارگولڈ سے تعلق رکھنے والی اسپین براؤن اپنی سالگرہ منانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی نظر پارک کے شمالی سرچ ایریا میں چمکتے ہوئے ہیرے پر پڑی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچی کو ملنے والے  2.95 قیراط کے اس ہیرے کا سائز ایک سبز مٹر کے دانے کے برابر ہے اور یہ سنہرے بھورے رنگ کا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اس سال پارک میں آنے والے کسی بھی شخص کو ملنے والا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ اس سے قبل 3.29 قیراط کا اسی رنگ میں ہیرا رواں سال مارچ میں ایک شخص کو ملا تھا۔

واضح رہے کہ 1972 سے قبل ریاستی پارک بننے سے قبل یہ جگہ مرفریزبورو پارک کے نام سے ہیروں کی تجارت کرنے والے افراد کے لیے ایک کان کا درجہ رکھتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے