نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جبکہ سینیئر پلیئر ٹم ساؤدی کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار بالر ٹرینٹ بولٹ اورجیمز نیشام کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، لوکی فرگوسن، گلین فلپس، ڈیرل مچل، مچ سینٹنر، ایش سودھی، راچن رویندرا، اور ول ینگ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی بیک اپ وکٹ کیپر شامل نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ’بلیک کیپس‘ کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کیوی کھلاڑیوں کے خاندان کے افراد بطور فینز اپنا اپنا تعارف کروا رہے ہیں۔

واضح رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر، نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا اور ایونٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp