کراچی اسکول زیادتی کیس، ملزم کے گھر سے جنسی ادویات اور منشیات برآمد

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے پرائیویٹ اسکول میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں ملوث اسکول پرنسپل کی نشاندہی پر اس کے گھر سے جنسی ادویات اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے ایک پرائیویٹ اسکول میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے رات گئے ملزم کے گھر کی تلاشی لی اور کارروائی کے دوران اس کے گھر سے منشیات اور جنسی ادویات برآمد کی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم اسکول پرنسپل عرفان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے کے تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج ہوا، ملزم عرفان نے دوران تفتیش منشیات اور جنسی ادویات کے استعمال کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک 45 سے زیادہ متاثرہ خواتین کا پتا چلا ہے، ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔ ’تفتیش تیز کر دی ہے، پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی‘۔

واضح رہے کہ گلشن حدید کے نجی اسکول کی غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی اسکول پرنسپل کو گرفتار کیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان