کراچی: لڑکی پر جنسی حملہ کرنے والے ملزم کی تلاش پولیس کا امتحان بن گئی

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کر ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش پولیس کے لیے معمہ بن گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزم کے تیار کیے گئے خاکے کو ملانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنےکا مقدمہ درج کر لیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو ہراساں کرنے کے شک میں حراست میں لیے گئے 30 سے زائد افراد سے تفتیش ناکام ہو گئی ہے۔ جن لوگوں کو پکڑا گیا ہے ان میں سے کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھتا ہے اور کوئی خاکے سے ملتا جلتا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی موٹرسائیکل کا رنگ بھی میچ نہیں کر رہا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے دیگر اداروں سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈالمیا، شانتی نگر، پہلوان گوٹھ میں پولیس نے چھاپے بھی مارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد و کراچی میں خواتین سے نازیبا حرکات، ملزمان تاحال گرفت سے باہر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گلی سے گزرتے وقت لڑکی پر ایک شخص نے جنسی حملہ کیا تھا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی تھی۔

ملزم نے ماسک پہنا ہوا تھا اور گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی پر جھپٹنے کی کوشش کی مگر مزاحمت کے باعث وہ پیچھے ہٹنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!