‘دو دن میں بنائے گئے رنز پاکستان ایک دن میں کیسے بنائے گا؟’

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے شہر کولمبو میں بارش کے بعد ریزرو ڈے میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر357 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری ہی تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ کو ایک بار پھر روکنا پڑا۔

ہدف کے تعاقب کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور کپتان بابر اعظم پولین واپس لوٹے تو پاکستانی کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصروں کا ایک انبار لگا دیا ، کسی صارف نے بارش دوبارہ شروع ہونے کی  دعا مانگنا شروع کی جو قبول بھی ہو گئیں تو کوئی بلے بازوں کا تنقید کا نشانہ بناتا نظرآیا۔

ایک بار پھر بارش شروع ہونے کی دعا کرتے ہوئے ایک دل جلے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بے شک بارش ہار سے بہتر ہے۔

 


بابر اعظم سے امیدیں لگائے شائقین کے امید کے دیے تب بجھے جب وہ بھی کچھ خاطر خواہ کارگردگی نہ دکھا سکے ، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک صارف نے تبصرہ کیا بس اب مزید اور نہیں دیکھا جائے گا۔


دوسرے دن بھی جاری رہنے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ دو دن میں بنائے گئے رنز پاکستان ایک دن میں کیسے بنائے گا؟

بارش کی وجہ سے میچ ایک بار پھر تاخیر کو شکار ہوا تو صارف اتنگ وادی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا انڈیا شکر کرے کے بارش ہوگئی، ورنہ ایسی دھلائی ہونی تھی نہ ان کی۔

 


واضح رہے کہ پاکستان کے 11 اوور میں 44 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس کے بعد ایک بار پھر بارش کے باعث دونوں ایمپائر نے میچ کو روک دیا اور دونوں ٹیمیں میدان سے باہر آ گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!