پاکستان نے پہلی بار یورپین لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی یورپی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت کرعالمی مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کے شہر بسلے میں منعقد ہونے والی یورپین لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

رائفل شوٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 5 ستمبر کو بسلے میں ہوا تھا جہاں پاکستانی ٹیم نے انفرادی میچوں میں 12 ممالک کے 80 سے زیادہ بین الاقوامی شوٹرز اور ٹیم میچوں میں 12 گروپس کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’ ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کو اس زمرے میں دوسرا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے چاندی کے تمغے جیتے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لانگ رینج ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور ان کے جوانوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر پوری قوم ان کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟