میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جنگِ ستمبر1965 کا وہ درخشاں ستارہ ہیں جو دورانِ جنگ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ انہوں نے دفاعِ وطن کی خاطر جان قربان کر کے بہادری کی مثال قائم کی، ان کی شہادت کے بعد انہیں نشان حیدر سے نواز گیا۔

پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 58ویں یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کی فوج پراپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھا کے اور اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے ثابت کر دیا کہ بہادر سپاہی مشکلات میں گھبراتا ہے نہ ملک کے دفا ع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ کرتا ہے۔

’بِلا شُبہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کے لیے اپنی جان نچھاور کی، بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp