پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پہلی فتح کے لیے پرعزم

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا چھٹا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے سپر لیگ کے اس حالیہ سیزن میں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 8 میں اپنی پہلی فتح رجسٹر کرانے کے لیے کوشاں ہوں گی۔

یہ میچ کراچی کنگز کے کے لیے کافی اہم ہے، کراچی کنگز پی ایس ایل 8 میں 2 میں سے 2 میچز، لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارنے کے بعد آج شام 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف اترے گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے افتتاحی میچ میں ناکام بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس میں وہ صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے جیسن روۓ، افتخار احمد، مارٹن گپٹل، محمد حفیظ جیسے تجربہ کار کھلاڑی میدان میں اترے گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 14 میچز ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔ جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 9 فتوحات کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ کراچی کنگز نے 5 میچ جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp