نیپرا نے ’ڈسکوز‘ کی بلنگ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

نیپرا نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے ڈسکوز میں حالیہ بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل کی روشنی میں تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں

نیپرا کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں ڈسکوز کے سی ای اوز نے بے ضابطگیوں پر وضاحت دی اور بتایا کہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔

نیپر اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے تمام سی ای اوز کو بلنگ کے ایسے تمام مسائل کو ختم کرنے اور صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت بجلی کے زیادہ بلوں کے خلاف ملک بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، مگر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی سخت شرائط کے باعث حکومت کے لیے عوام کو فوری ریلیف دینا ممکن نہیں۔

حکومت نے عوام سے بجلی بل قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کے بل ہر صورت جمع کرانے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp