بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو فوج کے حوالے کیا جارہا ہے؟

جمعرات 11 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے،  ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے  سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں درست نہیں۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں درست نہیں ہیں۔

ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا۔

پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں 2 روز پہلے اور آج بھی ذرائع کا حوالہ دیکر خبریں چلائی گئی تھیں کہ حکومت نے خسارے میں چلنے والی  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی میڈیا پر اسی حوالے سے ایک خبر چلائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان