ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا کیخلاف بھارت کی جیت پر پاکستان میں جشن، مگر کیوں؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت کے میچ جیتنے پر پاکستان میں بھی جشن منایا جا رہا ہے، یقیناً یہ خبر پاکستانی شہریوں کے لیے حیران کر دینے والی ہے مگر اس سے پاکستان کے مفادات وابستہ ہیں۔

آج کے میچ میں اگر سری لنکا بھارت سے جیت جاتا تو پاکستان کے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے کے امکانات معدوم ہو جاتے، اب پاکستان کے لیے چانس ہے کہ سری لنکا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

اتوار اور پیر کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو نا صرف تاریخی شکست سے دو چار کیا بلکہ اس ہار کے بعد پاکستان ٹیم کی فائنل تک رسائی میں مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

اب پاکستان کو فائنل میں رسائی کے لیے نا صرف مخالف ٹیم کو شکست دینا ہوگی بلکہ یہ امید بھی باندھنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش نہ برسے۔

اس وقت بھارت سپر فور مرحلے کے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور دونوں کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔

اب پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں جمعرات کو سپر فور مرحلے کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، جو بھی ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرے گی وہ بھارت کے ساتھ ایونٹ کا فائنل کھیلے گی، کیوں کہ بنگلا دیش کا ایونٹ میں آگے جانے کا سفر پہلے ہی تمام ہو چکا ہے۔

یہاں یہ بھی بہت اہم ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے روز بارش ہوئی اور میچ متاثر ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ چل جائے گا۔ ایسی صورت میں پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا اور سری لنکا کی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp