پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے گلوبل ویٹرنز کرکٹ کپ کے لیے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، کپتان اور نائب کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق گلوبل کپ کے لیے پاکستان ویٹرنز ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، محمد سمیع، حسن رضا، طارق ہارون اور خرم علی خان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وقاص احمد، عبدالقادر، محمد رضوان اسلم، کاشف صدیق، محمد الیاس، افضل شاہ، امجد علی، عمران علی، تصور عباس، عدنان رئیس، جانی خیل اور جنید خلیل نینی تال والا بھی پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان ویٹرنز کے ریزرو کھلاڑیوں میں یاسر حمید، حارث ایاز اور شہزاد ملک شامل ہیں۔ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔
Pakistan has unleashed a star-studded squad for the Inaugural MCW Over 40s Cricket Global Cup composing of renowned Ex-International players like Shahid Afridi, Misbah-ul-Haq, Abdul Razzaq & Muhammad Sami.
Complete Squad ⬇️ pic.twitter.com/TVAOJyyR7G
— Pakistan Veterans Cricket (@CricketVeterans) September 12, 2023
ویٹرنز گلوبل کرکٹ کپ میں کراچی کے 5 مختلف گراؤنڈز پر کل 36 میچز کھیلے جائیں گے اور پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 19 ستمبر کو امریکا کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ کا فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔