انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 38 پیسے سستا ہوکر 299 روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 299.89 روپے سے گر کر 298.50 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے خریدا جا رہا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی اور مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی قدرے کم ہو جائے گی۔
معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق انٹر مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں فرق کم ہو گیا ہے گزشتہ روز تقریبا دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ایک جیسا ٹریڈ ہو رہا تھا، حوالہ ہنڈی سمیت بلیک مارکیٹ اس وقت آپریشن کی زد میں ہیں، آپریشن اسی طرح جاری رہا تو ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ کی امید ہے۔
شہریار بٹ کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کے مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں کی بے چینی میں کمی آئے گی، معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کے غیر قانونی دھندوں کو ختم کیا جائے۔














