’شیر آیا شیر آیا‘، لاہور میں نواز شریف کی آمد کی نوید پر بھنگڑے

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان کے بعد لاہور میں پارٹی پرستاروں نے جشن منانا شروع کردیا۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے مختلف تنظممی عہدایدروں سے میٹنگز  تو کر رہی ہے لیکن دوسری طرف لاہوریوں نے آمد کی خبر سن کر اب جشن منانا بھی شروع کر دیا ہے۔

جمعرات کو لاہور میں ن لیگ کی ورکر بی بی وڈیری کے ڈیرے پر جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے امیداوروں نے شرکت کی۔

نواز شریف آوے ہی آوے کے نعروں کے ساتھ آتش بازی، بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ جشن پارٹی میں ہر کوئی نواز شریف کی واپسی کی خبر پر جھوم رہا تھا تو کوئی  شیر آیا، شیر آیا  کوئی امید سحر کے نعرے لگا رہا تھا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی ورکرر بی بی وڈیری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کی خبر سن کر پارٹی کے ورکرز خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور عوام ان کی واپسی کی خوشی میں ہر روز ایسے ہی جشن منائیں گے۔

بی بی وڈیری نے کہا کہ ا جب نواز شریف لندن سے پاکستان کی راہ لیں گے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کا استقبال کرنے لاہور ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے۔

’اچھے دن آنے والے ہیں‘، مریم نواز

 نواز شریف کا استقبال کے حوالے  سے آج مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی بحرانوں کی سیاہ تاریک رات میں گھرے پاکستان کے لیے طلوع سَحَر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم اور وطن کو مشکلات سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کرنے آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنے ریلیف کے لیے نہیں بلکہ قوم کو مہنگائی، معاشی بدحالی اور لاقانونیت کی تکلیف سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کو انتقام نہیں، اتحاد، امن، معاشی ترقی، غریبوں کو مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے اور نوازشریف اسی ایجنڈے پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نوازشریف کو 2 تہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں، وعدہ ہے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 دفعہ عوام نے محمد نوازشریف پر اعتماد کیا، انہیں وزیراعظم بنا کر ملک کی خدمت کا موقع دیا، نواز شریف ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے اور ہر بار ملک کو بدترین بحرانوں سے نکالا۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ پارٹی کی ماضی کی شاندار کاکردگی کی بنیاد پر پورے ایمان کے ساتھ یہ یقین دلاتی ہیں کہ پاکستان اور عوام کے اچھے دِن آنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان کی سیاسی وجمہوری تاریخ کا ایک روشن باب بنے گا۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ انتخابات میں شیر پر نشان لگائیں کیوں کہ پاکستان کو ترقی کا گہوارہ بنانا ہے جس کے لیے سب کو تاریخی جذبے سے کام کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp