سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار اور بی ایل اے کا اہم کارندہ گرفتار

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے لیاری گینگ وار بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عرفان عرف جبل گروپ کے کارندے محمد عابد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں نصیر عرف بندھیچا، رضوان عرف بادشاہ، محمود اور حسین کے ساتھ مل کرچنیسر گوٹھ میں بلڈرز، منشیات کے اڈوں اور گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں سے بھتہ وصول کر کے لیاری گینگ وار کے کمانڈر عرفان عرف جبل اور فاروق روٹھا کودینے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزم کو مع مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی پولیس سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ پولیس کو رینجرز کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائمز اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار سیاست: قائداعظمؒ کے نظریے سے گروپ ازم تک

اثاثہ جات کی تفسیلات جمع نہ کرانے والے درجنوں اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان کی مالیاتی استعداد میں بہتری، وفاقی ٹیکس میں اضافہ ریکارڈ

ریڈیو پاکستان کیس، سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق، مقدمے میں نامزدگی پر غور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘