جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی روبینہ جمیل کی ضمانت منظور

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظورکی جاتی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 مئی کو ملزمہ خالی ہاتھ تھی، وہ صرف سیاسی نعرے بازی کر رہی تھی۔

ملزمہ روبینہ جمیل کی ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے روبینہ جمیل ضمانت حاصل کرنے والی پہلی ملزمہ ہیں۔

روبینہ جمیل کے وکیل  فیصل باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے ملزمہ کے خلاف درج مقدمہ سیاسی انتقام ہے، سیاسی اجتماع کرنا ہر پاکستان کا حق ہے اور آئین بھی سیاسی اجتماع کی اجازت دیتا ہے۔

فیصل باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے سیاسی مظاہرہ کرنے والوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جو بدنیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp