پاکستان رینجرز کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی چینی گوداموں سے برآمد

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز (سندھ) نے اربوں روپے مالیت کی چینی گوداموں سے برآمد کر لی۔

پاکستان رینجرز نے اندرون سندھ کارروائی کرکے بڑی مقدار میں چینی کے بیگ برآمد کیے ہیں، چینی حب ریور روڑ پر مختلف گوداموں سے برآمد کی گئی جو ذخیرہ اندوزوں نے جمع کر رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی کارروائی میں چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار برآمد کیے گئے ہیں۔

برآمد کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے، ذخیرہ اندوز یہ چینی بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجنا چاہتے تھے۔

رینجرز نے گودام سیل کر کے قانونی کارروائی کرتے ہوئے برآمد شدہ چینی سول انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے چینی کے قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp