نیب قانون ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا، پی ٹی آئی والے اسے بھگتیں، رانا ثناء اللہ

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے نیب ترامیم بل پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیب کا قانون کالی یا ظالمانہ شکل میں بحال ہو گیا ہے، پی ٹی آئی اور عمران خان کو مبارک ہو، اب وہ اسے بھگتیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا قانون کالی شکل میں بحال ہوا ہے، میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اس قانون کو تھوڑی دیر رہنے دیں، ہم نے تو اس قانون کو بھگت لیا ہے، کسی اور کو بھی بھگتنے دیں تو پھر اس میں ہم ترمیم کریں گے، لیکن اس وقت ہم نے اس لیے ترمیم کر دی کہ اس کو اگر ہم نے بھگتا ہے تو کسی اور کو اس کو نہ فیس کرنا پڑے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان اب اس کالے قانون کو بھگتیں گے، اب وہ 90 دن کا ریمانڈ کاٹیں گے تو انہیں لگ پتا جائے گا، پی ٹی آئی والوں کو تھوک کے حساب سے ضمانتیں ملتی تھی، اب عدالتوں کے پاس ضمانت دینے کا اختیار ہی نہیں ہو گا تو پھر وہ کیسے عدالت میں جا کر ضمانت لیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے، ہم نے ریمانڈ بھی بھگت لیا ہے، انکوائریوں کا سامنا بھی کیا ہے، ہمارے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں، ہمارے خلاف ثبوت تو ہے کوئی نہیں، ہمارے کیس تو فارغ ہو جائیں گے لیکن جنہوں نے 90 دن کا ریمانڈ بھگتنا ہے وہ کیا کریں گے، عمران خان کے خلاف بھی 13 کے قریب نیب کیسز ہیں، وہ ایک ایک کر کے بھگتیں، اب وہ یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ یہ کالا قانون ہے جس کی بنیاد پر ان سے سیاسی انتقام لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے کل میٹنگ کی، ن لیگ نے نوازشریف کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردیں،مسلم لیگ ن کے ورکرز اور سپورٹرز لاہور پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کر نے کے بعد ہی نواز شریف واپس آئیں گے، وطن واپسی سے قبل نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی تاکہ وہ آزاد شہری کے طور پر آ کرملک کی عدالتوں اپنے اوپر کیسز میں سرینڈر کر سکیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خود کو صادق اور امین سمجھنے والے نے ملک کو اخلاقی طور پر تباہ کیا،جب ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، اس وقت پیٹرول 65 اور ڈالر100روپے کا تھا،ملک کی معاشی بدحالی کا عمل 2017میں شروع ہوا، بابا رحمتے کی سربراہی میں ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا، ن لیگ نے اپنے گزشتہ دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نواز شریف وطن واپس آ کر ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟