نیب مقدمات بحال، 2 گاڑیوں میں ریکارڈ احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نیب ترمیمی بل کالعدم قرار دیے جانے کے بعد نیب مقدمات دوبارہ سے بحال ہوچکے ہیں، اسی حوالے سے نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ 2 گاڑیوں میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ہے۔

جمعرات کو نیب کی ٹیم نے 2 گاڑیوں سے بھری فائلز احتساب عدالت کے رجسٹرار کے حوالے کیں۔ نیب تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت کے ساتھ ملاقات کی جس میں نیب کیسز کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کیسز مقرر کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے نیب کے تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک کیس پر بریفنگ دینے کی ہدایات کی ہیں جس کے بعد کیسز کو نیب عدالتوں کے حوالے کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم نیب عدالتوں کا عملہ بھی واپس بلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نیب ترمیمی بل کے بعد اکثر مقدمات یا تو ختم کردیے گئے تھے یا ان کو دیگر عدالتوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے احتساب عدالتوں کے عملے کی بھی ٹرانسفر کر دی گئی تھی۔

اس وقت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صرف ایک ہی جج تعینات ہیں جبکہ 2 عدالتوں میں کوئی جج تعینات نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 80 سے زائد ریفرنسز کا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ سابق وزراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز دوبارہ بحال ہوچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل بینکنگ کورٹس سے احتساب عدالت منتقل کر دیا جائے گا۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سید یوسف رضا گیلانی، نواز شریف، وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کیخلاف نیب ریفرنسز دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

اس سے قبل یہ تمام ریفرنسز نیب ترمیمی ایکٹ کا شکار ہوکر یا تو دوسری عدالتوں کو منتقل کردیے گئے تھے، یا پھر خارج کردیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ