سپریم کورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست نمٹا دی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2022ء میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  کے خلاف نیب کی انکوائری کالعدم قراردی تھی۔

نیب کی جانب سے رانا ثناء اللہ  پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے منشیات کے پیسوں سے اثاثے بنائے، اس سے قبل اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔

اے این ایف کی حراست کے دوران ہی نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر دی تھی، رانا ثنا اللہ نے نیب انکوائری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ان کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2022ء میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں بھی بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی