میں چل نہیں سکتا پھر بھی مجھے عدالتوں میں بلایا جا رہا ہے: عمران خان

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ن لیگ عدلیہ اور ججز کے خلاف گھٹیا پروپيگینڈا مہم اس لیے چلا رہی ہے تاکہ ججز کو آئين کی بالادستی کےکردار سے باز رکھ سکے۔عدلیہ پر یلغار ان کا وتیرہ رہا ہے، غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر کالم نگاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ریکارڈنگز کیں جو غیرقانونی اقدام ہے، ادارے کو جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے اس اقدام کی اپنے طور پر انکوائری کروانی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا ن لیگ عدلیہ پر یلغار کی تاریخ رکھتی ہے، یہ ججوں کی خریدو فروخت جیسی رسمِ بد کی موجد ہے۔عدلیہ کو آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنے سے باز رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔عدلیہ قوم کی واحدامید ہے، ججز کو کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر دستور و قانون کو بالادست بنانا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی اور تسلیم کیا کہ نیب ان کے زیر اثر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا، پھر بھی مجھے عدالتوں میں بلایا جا رہا ہے۔ ہمارے لوگوں پر مقدمے، ان کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت اور دستور سے انحراف کی کوششوں کو کسی طور قبول نہیں کریں گے، آئین میں رہتے ہوئے مزاحمت کیلئے ‘جیل بھرو تحریک’جیسا جمہوری طریقہ اختیار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا