’ڈنکی‘ کب ریلیز ہو گی شاہ رخ خان نے بتا دیا؟

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم ڈنکی کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور تاپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم رواں برس کرسمس یا نئے سال کے آغاز پر ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی کامیابی کی تقریب کے دوران اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈنکی آنے والے کرسمس یا نئے سال کے آس پاس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی اگلی فلم ملتوی ہوسکتی ہے۔

اے این آئی کی جانب سے ایکس (ٹوئیٹر) پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’خدا مہربان ہے جبکہ خدا ’جوان‘ کے ساتھ اس سے بھی زیادہ مہربان رہا ہے اور میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں‘۔ ہم نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ (پٹھان کے ساتھ) شروع کیا، یہ ایک اچھا اور مبارک دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نیا سال اور کرسمس قریب ہے، ہم ڈنکی کو ریلیز کریں گے۔ میں قومی یکجہتی کو برقرار رکھتا ہوں۔ ویسے بھی جب میری فلم ریلیز ہوتی ہے تو عید ہوتی ہے۔ میں سخت محنت کر رہا ہوں، میں پچھلے 29 سالوں سے زیادہ محنت کر رہا ہوں. میں سخت محنت کرتا رہوں گا کیونکہ اب مجھے سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب لوگ فلم دیکھنے کے بعد خوش ہوتے ہیں۔

راج کمار ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ شاہ رخ خان، راج کمار اور تاپسی کی پہلی فلم ہے۔ اے این آئی کے مطابق فلم میں وکی کوشل اور دھرمیندر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو مداحوں کی جانب سے بلاک بسٹر قرار دیا جا چکا ہے۔

فلم ’جوان‘ پہلے ہی دن باکس آفس پر 4 سو 11کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتوپتی، پریامنی، سانیا ملہوترا، ردھی ڈوگرہ اور سنجیتا بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔

ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں دپیکا پڈوکون اور سنجے دت بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔ ’جوان‘ عالمی باکس آفس پر 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی تیز ترین ہندی فلم بن چکی ہے۔ اس سنگ میل تک پہنچنے میں فلم کو صرف 4 دن لگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟