لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے بھارتی دعوؤں کا راز فاش

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر پر غیرقانونی طور پر قابض بھارتی حکومت کے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ہلاکتوں کے دعوؤں کا راز فاش ہو گیا ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس نشر کی جارہی ہیں جن کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں مصروف ہیں۔

مودی حکومت کے دعوؤں کے مطابق بھارتی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں متعدد فوجی افسران اور دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے گردونواح کے علاقوں میں مقیم رہائشیوں کی جانب سے حاصل کردہ وڈیوز سے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت منظر عام پر آگئی۔

رہائشیوں کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف میں کسی قسم کی کوئی فائرنگ یا آپریشن نہیں ہو رہا اور مکمل خاموشی ہے۔

اب بھارتی تجزیہ نگار بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر بارڈر پر حالات اتنے ہی سنگین ہیں اور بھارتی فوجی بھی ہلاک ہورہے ہیں تو ایسی صورتحال میں مودی کس بات کا جشن مناتے پھر رہے ہیں۔

تجزیہ کار کہتےہیں کہ مودی سرکار انتخابات سے قبل سیاسی عزائم کے حصول کے لیے ایسے ہی بھونڈے حربے آزماتے رہی ہے۔ جن میں دہشتگردی کے جھوٹے الزامات پاکستان پر لگائے جاتے ہیں اور دہشتگردوں کے خاتمے کی داد مودی وصول کرتا ہے۔

ستیا پال ملک اور بھارت کے متعدد پارلیمانی لیڈرز پہلے ہی عوام کو خبردار کرچکے ہیں کہ انتخابات کے پیش نظر پلوامہ ڈرامہ جیسے کئی واقعات دوبارہ رونما ہونے والے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے رہائشی نے کہا ہے کہ ہم یہاں امن سے گھاس کاٹ رہے ہیں اور دوسری جانب بھی مال مویشی آرام سے گھوم رہے ہیں، دور دور تک کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی دہشتگردی اور فائرنگ نہیں ہورہی اور یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ