محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کرنا سری لنکا کو مہنگا پڑ گیا، اور پوری ٹیم کی ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور یوں ساری ٹیم 50 رنز بنا آؤٹ ہو گئی۔

فائنل معرکے میں ہوم گراؤنڈ ہونے کے باوجود سری لنکا کے پہلے 6 کھلاڑی صرف 12 رنز پر ہی  پویلین لوٹ گئے تھے۔

 بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنے پہلے ہی 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مجموعی طور پر 6 کھلاریوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے ساتھ جسپریت بمراہ نے ایک اور ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی بولرز کی تباہ کن بولنگ پر شائقین کرکٹ نے تبصروں کے انبار لگا دیے، کوئی سراج کی بولنگ سے متاثر نظر آیا توکسی نے  ’ویل پیڈ انڈیا‘ اور میچ فیکسڈ کا ٹرینڈ بنائے رکھا۔

ایک صارف نے داسن شناکا  کی زیرو پر آوٹ ہونے کی تصویر پر پیغام دیا فیکسڈ! ’ویل پیڈ انڈیا‘۔

https://twitter.com/haidersultan777/status/1703365545931030782

ملک ریاض نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کیا میچ فیکسڈ ہے؟ کیونکہ پچ پرتو غیر معمولی سوئنگ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آتی ہے۔

شبھم نامی صارف نے انڈین ریسلر کی میم شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کس طرح انڈیا سری لنکا کی درگت بنا رہا ہے۔

پریتی نامی سوشل میڈیا صارف محمد سراج کی کرسٹیانو رونالڈو کے انداز میں وکٹ سلیبریشن شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں سراج نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف صرف 16 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

انکیت پاٹک نامی صارف نے انڈیا کی فلم سیریز مرزا پور کے ایک کردار کو محمد سراج سے تشبیہ دے کر میم شیئر کی کہ ’ہم جس قسم کے آدمی ہیں اس میں مشکل یہ ہے کہ ہمیں خود نہیں پتا کہ ہم کب کیا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp