عرفان پٹھان کی پاکستان پر ٹرولنگ: ’یہ سنڈے مبارک کا اصل معاملہ کیا ہے؟‘

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پڑوسیوں سے عرفان پٹھان کا، اور عرفان پٹھان سے پڑوسیوں کا  پیچھا نہیں چھوٹ رہا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی عبرت ناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پڑوسیوں پر طنزیہ ٹوئٹ داغ دیے۔

    عرفان پٹھان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’پڑوسی ابھی بھی آواز لگانے کی کوشش کر رہے ہے لیکن کولمبو تک آواز نہیں آرہی‘۔ #سنڈے

عرفان پٹھان کی حالیہ ٹوئٹ پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ایک بار پھر انہیں میمز کے نشانے پر رکھا اور سوشل میڈیا پر متعدد میمز بنا ڈالیں۔

سوشل میڈیا صارف شہریار اعجاز لکھتے ہے کہ ’کچھ نہیں بس عرفان پٹھان ہر دوسرے دن قوم پرستی کا سرٹیفکیٹ مانگتے  ہوئے‘۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1703395783616119096

ایک اور سوشل میڈیا صارف حمزہ طارق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں عرفان پٹھان انڈیا کی قوم پرستی کا گیت گاتے ہوئے۔

https://twitter.com/hamzapromax/status/1703414396494790846

جہانزیب نامی صارف نے عرفان پٹھان کو اس کی ٹوئٹ پر پاکستان کے ہاتھوں انڈیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں  152/0 والی شکست کی بھی یاد دلا دی۔

آؤٹ آف کانٹکسٹ نامی پیج نے عرفان پٹھان کو قائد اعظم کا تاریخی پیغام یاد دلا دیا کہ ’جو مسلمان پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ اپنی باقی زندگی ہندوستان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے گزاریں گے‘۔

ایک اور صارف نے امیت شاہ کی فون پر بات کرتے ہوئے تصویر پر لکھا کہ ’ہاں بیٹا جی یہ پٹھان کا دیش بکتی والی سرٹیفکٹ کا دورانیہ ایک ہفتہ بڑھا دو‘۔

حسین بخاری نے عرفان پٹھان کو ورلڈ کپ تک انتظار کا کہا۔ اور لکھا دیکھو پھر کون جیتتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کو ایک بار پھر عرفان پٹھان کو سنڈے کی مبارک کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ عرفان پٹھان، پڑوسی اور سنڈے کا رشتہ کافی پرانا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں 23 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا تھا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا، جس کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کی تھی۔ ’کیسا رہا سنڈے پڑوسیو‘؟

جس کے بعد رواں سال جولائی میں اتوار ہی کے دن ایشیا ایمرجنگ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین نے عرفان پٹھان کو آڑے ہاتھوں لے کر خوب سنڈے کی مبارک باد دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp