سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی بہو آمنہ وٹو قصوری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
آمنہ وٹو نے آج بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سابق صدر نے آمنہ قصوری کا استقبال کیا اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آصف زرداری کو آمنہ وٹو کو پیپلز پارٹی کے رنگوں والا مفلر پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایکس صارفین نے اس پوسٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین نے آمنہ وٹو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے جبکہ چند صارفین نے ان کی شمولیت پر اعتراض بھی کیا ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری پی پی پی میں شامل ہوگئیں@AAliZardari pic.twitter.com/agIHTuS1T8
— PPP (@MediaCellPPP) September 17, 2023
راشد نامی صارف نے کہا کہ سیاست اس ملک میں خاندانی کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
صارف عون عباس نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا، ’بڑا تیر مارا ہے پی پی پی نے‘۔