ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا آغاز، آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے موسم ٹھنڈا رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب

آئندہ چوبیس گھنٹون کے دوران وسطی پنجاب کے علاقے جن میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے علاقوں میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،  بالاکوٹ، ہری پور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ

تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ،  میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی،      حیدرآباد، جیکب آباد، سکھر، نوابشاہ، مٹیاری، سانگھڑ، جام شورو، خیرپور، دادو  اور  قمبر شہداد کوٹ میں آندھی گرد آلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس دوران  چند مقامات پر طوفانی اور موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ہی رہے گا۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، موسٰی خیل، سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ، خضدار میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم سب سے زیادہ بارشیں پنجاب اور اسلام آباد کے علاقوں میں ہوئیں، اسلام آباد کے (سید پور 61، ایئرپورٹ 41، بوکرا 36، گولڑہ 17، زیرو پوائنٹ 15) ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔

پنجاب کے علاقے اٹک 38، راولپنڈی (کچہری 27، شمس آباد 17، چکلالہ 11)، سرگودھا 27، حافظ آباد 19، لاہور (فاروق آباد 15، گلبرگ 14، سٹی 11، پانی والا تالاب 07، جوہر ٹاؤن، ایئرپورٹ 05، لکشمی چوک 03) گجرانوالہ 12، نارووال 11، نورپور تھل 03، مری 02، ساہیوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کوٹلی 13، خیبرپختونخوا چراٹ 08، لوئر دیر 05، پشاور سٹی، پاراچنار 02، مالم جبہ01، بلوچستان خضدار میں  02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp