بلوچستان میں موسلادھار بارشیں، دکی میں 5 افراد جانبحق، تودہ گرنے سے ژوب قومی شاہراہ بند

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم بدھ سے داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارشوں کے باعث کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ این 50 پر تودہ گردیا، جس کے باعث گزشتہ کئی گھنٹوں سے دو طرفہ آمد و رفت کا سلسلہ معطل ہے۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سڑک کو بحال کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

کمرے کی چھت گرگئی

دوسری جانب ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے معراج کول ایریا میں موسلادھار تیز بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور مزدوروں نے اپنی مد د آپ کے تحت متاثرہ افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں جانبحق افراد کی شناخت عنایت اللہ، ابراہیم، ولی، صدرالدین اور ظہور کے نام کے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

مرنے والے مزدور تھے

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ مزدور کوئلہ کان میں مزدوری کرتے تھے ۔ جو رات کو کان کنی کے بعد صبح کمرے میں سور ہے تھے کہ اچانک بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp