سندھ کابینہ نے صوبائی وزیر داخلہ کے لیے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی منظوری دے دی

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کابینہ نے نگراں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ( ر ) حارث نواز کے لیے 3 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار 79 روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایک سمری نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیر داخلہ کے پاس 1300 سی سی گاڑی  ہے اور ان کے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں ہے۔

سمری میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عہدے کی حساسیت اور ممکنہ طور ہر ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر نگراں وزیر داخلہ کو ایک نئی بلٹ پروف گاڑی خرید کردی جائے، وزیر داخلہ کو ڈرگ مافیا کے خلاف لڑنا ہے اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بھی کرنا ہے۔

سمری میں کہا گیا تھا کہ رواں مالی سال 2023-24ء میں محکمہ داخلہ کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 2 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ چھوٹی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 78 لاکھ روپے منظور کریں تاکہ آنے والی صوبائی کابینہ کے کام آ سکیں۔

نگراں سندھ کابینہ نے وزیر داخلہ کو نئی بلٹ پروف گاڑی خرید کر دینے کی سمری منظور کر لی، بلٹ پروف گاڑی کی مالیت 3 کروڑ 8 لاکھ 87 ہزار 70 روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp