امریکی فضائیہ کا اسٹیلتھ صلاحیت کا حامل امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 پرواز کے دوران کہیں غائب ہوگیا، امریکی فضائیہ کی جانب سے لاکھوں ڈالر مالیت کے طیارے کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے عوام سے ایک غیر معمولی اپیل کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کیرولینا میں ایف 35 طیارہ غائب ہو گیا، معلومات کے مطابق طیارہ حادثے شکار ہوچکا ہے لیکن تاحال لاپتہ ہے، کیونکہ طیارے کا پائلٹ پہلے ہی طیارے سے کود گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹ کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کو ایک سنگین اور مہنگا مسئلہ درپیش ہو چکا ہے، جس پر جوائنٹ بیس چارلسٹن نے جیٹ نہ ملنے پر رہائشیوں سے مدد طلب کر لی ہے۔
We’re working with @MCASBeaufortSC to locate an F-35 that was involved in a mishap this afternoon. The pilot ejected safely. If you have any information that may help our recovery teams locate the F-35, please call the Base Defense Operations Center at 843-963-3600.
— Joint Base Charleston (@TeamCharleston) September 17, 2023
جوائنٹ بیس چارلسٹن نے سوشک میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی معلومات ہیں جس سے ہماری ٹیموں کو ایف 35 کا پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے، تو براہ کرم بیس ڈیفنس آپریشن سینٹر کو کال کریں۔
علاقے میں موسم بہتر ہونے کے بعد جنوبی کیرولینا کے قانون نافذ کرنے والے ڈویژن کا ایک ہیلی کاپٹر بھی امریکی فوج کے ساتھ طیارے کی تلاش میں شامل ہو چکا ہے۔