9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداددہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پولیس خود کہتی ہے سینکڑوں افراد احتجاج کر رہے تھے، پولیس کا کام تھا جلاؤگھیراؤ میں ملوث افراد کو تلاش کر کے گرفتار کرتی۔

وکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں، دونوں رہنما رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں اور قانون پسند شہری ہیں۔

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھانہ ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار بیشتر کارکنوں کی بھی ضمانت منظور ہو چکی ہے، ان کی بھی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کی 1 ،1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ دونوں رہنما اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے