سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، فائرنگ اور پتھراؤ سے سب انسپکٹر زخمی

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سنیاڑی چونترہ گاؤں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے، اس دوران قابض افراد کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس کے سب انسپکٹر زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے آپریشن کے لیے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی، اس دوران قبضہ مافیا کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا۔

فائرنگ اور پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر طاہر نیازی زخمی ہوگئے۔ جبکہ متعدد اہلکار بھی زخمی بھی ہوئے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ’زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا‘۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنیاڑی چونترہ کے عوام کا سی ڈی اے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دوسری جانب سنیاڑی چونترہ کے مکینوں نے سی ڈی اے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے مقامی افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

میاں اسلم نے کہاکہ گزشتہ ہفتے فیصل مسجد میں بیٹھ کر ایک معاہدہ ہوا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ہم سنیاڑی کے عوام کو حقوق ملنے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp