علم نباتات کے مطابق پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جس میں پودے کا بیج ہو پھل کہلاتا ہے۔
اس پر بھی سب متفق ہیں کہ ٹماٹر اس تعریف پر پورا اترتا ہے۔ اس کے برعکس کسی پودے کے پھلوں کے حصے کو نکال کر کھائے جانے والے ہر حصے کو سبزیاں کہا جاتا ہے۔
معروف ویب سائیٹ فوڈ سمارٹ کے مطابق آج ہم آپ کو بتائیں کہ علم نباتات کی تعریف کی رو سے آپ کون کون سے پھلوں کو سبزیاں سمجھتے رہے ہیں ۔
بھنڈی: جی ہاں واقعی بیجوں سے بھر پور یہ سبزی بنیادی طور پر ایک پھل ہے۔
بینگن: ویسے تو بینگن آلو کے خاندان کے پودوں کا حصہ ہے مگر تکنیکی لحاظ سے یہ سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔
زیتون : زیتون میں گٹھلی موجود ہوتی ہے اور یہ سبزی نہیں ایک پھل ہے۔
مکئی: مکئی بھی تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔
کریلے: شاید آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ کریلا بھی تکنیکی لحاظ سے پھل ہے۔
کھیرے: کھیرے تربوز اور خربوزے جیسے پھلوں کے پودوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے پودے کا پھل ہوتے ہیں۔
گھیا توری :یہ بھی تکنیکی لحاظ سے سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔
مرچیں: ہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں۔
کدو یا میٹھا کدو: علم نباتات کے اصولوں کے مطابق کدو بھی ایک پھل ہے۔
ٹماٹر: نباتاتی ماہرین کے مطابق ٹماٹر بھی ایک پھل ہے جسے لوگ سبزی سمجھتے ہیں۔
مٹر اور سبز پھلیاں: مٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔