21 اکتوبر سے مسلم لیگ (ن) کا کیا نعرہ ہوگا؟ مریم نواز نے اعلان کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کے نئے نعرے کا اعلان کر دیا ہے۔ آج لاہور میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں اور اس دن پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک ہی نعرہ ہوگا ’امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک‘۔

مریم نواز نے کہا کہ 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے، اس سے  زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج آپ اٹیمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، 2013ء میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20,20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی لیکن نواز شریف کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا بالکل خاتمہ کر دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے۔  انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ان کا نام لیے بغیرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو اس شخص نے شروع کیا ہو، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے 4 سالہ دور حکومت میں ڈالر 97 یا 98 روپے پر رہا،  نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور نتیجتاً آج تک ملک ترقی نہیں کرسکا، مشرف دور میں نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا تو کلثوم نواز نے باہر قدم رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کے لیے بھی  یہ راستہ آسان نہیں تھا، وہ پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزرا کر آئی ہیں۔ انہوں نے نوجوان کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 200 کے قریب پیشیاں بھگت کے ان کے سامنے کھڑی ہیں، انہیں ان کے والد کے سامنے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔

اس موقع پرانہوں نے راؤ سکندر حیات ، پرویز رشید ، مریم اورنگزیب، انوشے رحمان، بلال کیانی سمیت تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایم ایس ایف کے عہدیداران کی فہرست میں شامل نوجوانوں کی تعداد حوصلہ افزاء ہے اور انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ بچوں کی بہت بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت