لاہور میں مسلم لیگ ن کی بیٹھک، نوازشریف کے استقبال کی حکمت عملی طے

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے استقبالیہ تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کا گرینڈ مشاورتی اجلاس ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

مریم نواز کی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ

اجلاس میں تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔ مریم نوازشریف نے اجلاس کو نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔

مریم نواز نے اجلاس کو بتایا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ’سینٹرل فیسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر‘ قائم کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے پی پی، وارڈ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تیاریوں اور تنظیمی اشتراک عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ’سینٹرل فیسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر‘ قائد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرے گا۔

21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقاما کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

نواز شریف نے زخم کھا کر پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا، حمزہ شہباز

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہاکہ نواز شریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ نوازشریف کو وزیراعظم بنا کر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کا عذاب کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسان، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استاد سب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟۔

پاکستان کی ترقی کو ایک سازش کے تحت روکا گیا، احسن اقبال

اس موقع پر سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا۔ پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی۔ عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نواز شریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہے، رانا ثنااللہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے۔ نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان جب بھی ترقی کرتا ہے اسے گرایا جاتا ہے، نواز شریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج ملک میں مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ قوم نوازشریف کا استقبال کرکے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے کا ساتھ دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں