لاہور: وکلا نے 2 ملزمان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا، پولیس خاموش تماشائی

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی مقامی عدالت کے باہر وکلا نے پولیس کی موجودگی میں ہتکھڑی لگے 2 بھائیوں کو برہنہ کر دیا۔

مذکورہ واقعہ منگل  کے روز لاہور کی ضلع کچہری میں پیش آیا جب تھانہ ساندہ کی پولیس کے سب انسپکٹر سہیل عزیراور دیگر پولیس اہکاروں نے 2بھائیوں کو اقدام قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا۔

جیسے ہی جج نے سماعت ختم کی تو مخالف وکلا کمرہ عدالت میں داخل ہوئے اور  ملزمان پر ٹوٹ پڑے۔ اس حوالےسے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھائیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں اور وکلا نے ان پر جوتوں لاتوں مکھوں  کی بارش کر دی اور مارتے ہوئے دونوں ملزمان کوکمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔

باہر نکلنے پر ایک مخالف وکیل  نے آواز لگائی کہ ان کے کپڑے اتار کر انہیں برہنہ کردو یہ آواز سننے کی دیر تھی کہ وہاں موجود تمام مخالف وکلا نے دھاوا بول دیا اور دونوں بھائیوں کے کپڑے  اتار کر انہیں گالیاں دیتے رہے اس ساری صورتحال میں پولیس  موقع پر موجود رہی  اور وکلا زیر حراست ملزمان کو مارتے پیٹتے رہے جب وکلا  تھک گئے تو پولیس حرکت میں آئی اور بغیر کپڑوں کے زیر حراست ملزمان کو تھانہ ساندہ لے گئی  اور اس واقع کی تفتیش ملزمان سے ہی کی جاتی رہی۔

ایک دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

اس واقعے کے بعد پولیس دونوں بھائیوں کو برہنہ حالت میں ہی لے کر تھانہ ساندہ کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ جب معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس نے ملزمان کی طرف سے ایک دراخوست دائر کی جس میں کہا گیا  کہ نامعلوم وکلا نے پولیس کے زیر حراست ملزمان پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وکلا نے زبردستی کرتے ہوئے ہتھکڑی لگے ہوئے دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جن کو بعدازاں پولیس چھڑوا کر لے گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قانونی کارروائی  کی جارہی ہے اور ویڈیو میں دیکھے جانے والے تمام وکلا کو گرفتار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی