مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو خطے میں عدم استحکام بڑھے گا، سعودی وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ میں خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنجز میں سے ایک ہے، مسئلہ حل نہ ہوا تو خطے میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی تعاون تنظیم کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے سیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی تشخص، اپنے وقار کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے اور مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے۔ متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے باشندے شامل ہیں، جموں و کشمیر کا مسئلہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے پرامن حل اور فریقین کے درمیان کشیدی کم کرنے کے لیے ثالثی کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے، سعودی عرب یہ کام اپنے غیر متزلزل مؤقف کی بنیاد پر کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp