80نیب ریفرنسز احتساب عدالت میں واپس دائر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو نے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد دوسری عدالتوں کو منقتل تمام نیب ریفرنسز احتساب عدالت میں واپس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب کی جانب سے ریفرنسز کی فہرست کے حساب سے ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 80 سے زائد ریفرنسز کا ریکارڈ دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا ریفرنس بھی دوبارہ کھولا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سید یوسف رضا گیلانی، نواز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کے خلاف نیب ریفرنسز دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

اس سے قبل یہ تمام ریفرنسز نیب ترمیمی ایکٹ کا شکار ہوکر یا تو دوسری عدالتوں کو منتقل کردیئے گئے تھے، یا خارج کردیئے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘