22 سے 24 ستمبر تک بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 2روز تک موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ اور مری، گلیات، کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 ستمبر تک موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تا ہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اوربالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، مری اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ 42، سیدپور 33 ، راولپنڈی میں شمس آباد 36، چکلالہ 13 ، جہلم 02، خیبر پختونخوا کے علاقے کالام اورمالم جبہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت 46، لسبیلہ43، خان پور اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان