جنریٹر واپس آگیا! ٹیم میں واپسی پر حسن علی خوشی سے نہال

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے رواں برس بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حسن علی کی ٹیم میں واپسی کا اعلان ہوتے ہی فاسٹ بولر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

فاسٹ بولر کی واپسی پر انکے مداح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

ایک مداح نے 2017 کی چیمپئینز ٹرافی کو یاد کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا ہیرو واپس آگیا ہے۔

https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1705106624904348009?t=Yyb5I-PI-3Rxr8HFRl5yvA&s=19

حسن علی کے مداحوں میں خواتین کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جو کہ انکی ٹیم میں واپسی پر خوش دکھائی دیتی ہیں۔ ماہم گیلانی نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں حسن علی کو ‘گڈ لک’ بولتے ہوئے لکھا کہ حسن علی شاہد آفریدی کے بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں ‘مین آف دی سیریز’ حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

محمد ارسلان نام ‘ایکس’ صارف نے حسن علی کے وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کے مخصوص انداز کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کا جنریٹر واپس آگیا ہے۔

اسپورٹس صحافی فرید خان نے حسن علی کی واپسی پر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے ابھی سے ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ 14 اکتوبر کو حسن علی بھارتی اوپننگ بیٹر شبمن گل کو آؤٹ کریں گے۔

اسپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے ایکس پر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں حسن علی اور افتخار احمد کو خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں حسن علی افتخار احمدکو کہہ رہے ہیں کہ میرا نام بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں آرہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے بھرپور رد عمل کے بعد حسن علی نے بھی ایکس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں، پاکستان کے لیے کھیلنے کا احساس پی نہایت عمدہ ہوتا ہے۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب سے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

آئی سی سی مینز  کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا. میگا ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف راجیو گاندھی انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم،حیدرآباد میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کونریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمدآباد میں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل