بلوچستان: گزشتہ مالی سال کی آٰڈٹ رپورٹ جاری، 48 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان نے  مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر مالی باقاعدگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی سال 2021-22  میں مجموعی طور پر 338ارب روپے میں سے 149ارب روپے کا آڈٹ ہوا جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 48 ارب روپے سےزیادہ کی بے قاعدگیوں ہوئیں ۔

1 (1) by Iqbal Anjum on Scribd

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 129کیسز میں 32 ارب 67 کروڑ روپے سے زیادہ کی باقاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ 4کیسز میں 6 ارب 29 کروڑ روپے کے اخراجات کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ 3کیسز میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ کی کرپشن اور فراڈ کی نشاندہی کی گئی۔

29کیسز میں 2 ارب 29 کروڑ روپے سے زیادہ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ 30کیسز میں 2ارب27کروڑ سے زیادہ کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز وصول نہیں کی گئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں واضح ہے کہ 29کیسز میں 10ارب 64کروڑ روپے سے زیادہ کی ریکوریز کی نشاندہی کی گئی ہے۔2021-22کے دوران بلوچستان حکومت نے 457 ارب روپے میں سے 404 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ترقیاتی مد کے لیے مختص رقم میں سے 7ارب 70کروڑ کی رقم خرچ نہ ہو سکی۔ بجٹ میں سے 53ارب روپے خرچ نہ ہونا حکومتی اہلیت اور منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں سنگین بے قاعدگیوں،کرپشن، انتظامی غفلت پر متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروئی کی سفارش کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp