عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ درخواست پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے بعض قانونی نکات کو وضاحت طلب قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 12 ستمبر کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کے لیے اسلا آباد ہائیکورٹ نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 25 ستمبر کو کی جائے گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے، وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 25 ستمبر بروز سوموار کو ہوگی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 25 ستمبر بروز سوموار کو کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp