جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی رہائی کا حکم

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔

ملزمان میں علی حسن، حسین قادری، روبینہ جمیل، سید فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

دوسری جانب عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 39 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں فیکٹ چیک: ’سانحہ 9 مئی پر فوج سمیت پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، عمران خان’

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کی دوران ملک کی اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا جس کی پاداش میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، صنم جاوید و دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

سانحہ 9 مئی کے بعد سول و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، جن لوگوں نے فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں چلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟