مغربی افریقی ملک بینن میں پیٹرول کے گودام میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی افریقہ کے ملک بینن میں پیٹرول کے گودام میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 12 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابقمغربی افریقی ملک بینین کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے اوئیمے میں پیٹرول کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اور 12 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سے پٹرول کے تھیلے اتارے جا رہے تھے۔ نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول بینن میں آتا ہے جسے غیر قانونی طور پر گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا۔

بینن حکام کے مطابق فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی ٹیموں کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے، اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے حادثے کی وجہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پرایک بچے سمیت 35 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور 12 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بینن میں پڑوسی ملک نائجیریا سے اسمگل شدہ پیٹرول آتا ہے اور عام قصبوں اور محلوں میں ذخیرہ کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان