ہوائی: جنگل میں آگ کے باعث 4 تا 6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موڈیز آر ایم ایس

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ہوائی کے جنگل میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ سے ہونے والے معاشی نقصان کا اندازہ 4 سے 6 ارب ڈالر کے درمیان لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تباہی کے خطرے کی ماڈلنگ اور حل کرنے والی عالمی کمپنی موڈیز آر ایم ایس کے مطابق یہ اندازہ مادی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان سے براہ راست اور بالواسطہ نقصانات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میں ریاست ہوائی کے جی ڈی پی پر آگ کے اثرات، تباہی کے ردعمل پر حکومتی اخراجات یا آگ کی سماجی لاگت کو مدنظر نہیں رکھا گیا بلکہ تخمینہ میں املاک، تجارت، صنعت، گاڑیو ں اور انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا احاطہ کیا گیا ہے۔

موڈیز آر ایم ایس کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق زیادہ تر نقصانات تاریخی قصبے لہینہ میں ہوئے ہیں جہاں آگ سے 2100 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحالی کا عمل طویل مدت پر محیط ہو گا اور اس کے دوران اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیر نو پر لاگت بھی بڑھ جائے گی۔

عالمی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق انشورنس سے تقریباً 75 فیصد یا اس سے زیادہ نقصان کے ازالے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ اس آگ سے اموات 115 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 1100 افراد لاپتا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ