گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائلٹس کا پاکستان کی فضا میں نیا کارنامہ

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے پاکستان میں نیا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ دونوں پائلٹس نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی اور ہوا میں تیرنے کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

ناروے کے دونوں پائلٹس نے ہنزہ کی وادی گوجال میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی اور ہوا میں تیرنے کا خوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے عطا آباد جھیل میں کامیاب لینڈنگ کی۔ دونوں پائلٹس کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TheCivilEyes (@thecivileyes)

ایمبر فورٹ اور ایسپن نے پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے محفوظ اور بہترین ملک قرار دیا اور دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ غیر ملکی پائلٹس کا کہنا تھا کہ ہنزہ کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp