پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین شکنوں کو نواز شریف کی وطن واپسی کی وجہ سے پریشانی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ قوم کے مجرم اب عوام کے قہر سے نہیں بچ سکتے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی
مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر… pic.twitter.com/pM00aM0PEf
— PMLN (@pmln_org) September 24, 2023
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تنظیمی اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے استقبالیہ تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔
مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کو ریلیف دیا، اب قوم کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اجلاس کے شرکا نے اس موقع پر عزم کیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر آزادکشمیر کے عوام قائد پاکستان کا فقید المثال استقبال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔
اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، شرکا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہو گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے 21 اکتوبر کو اپنی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے استقبالیہ تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مریم نواز اس سے قبل مختلف تنظیمی اجلاسوں کی صدارت کر چکی ہیں، اور عہدیداروں کو ہدایات کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لایا جائے۔