کراچی: جعلی انجن آئل کا بڑا کارخانہ پکڑا گیا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استعمال شدہ انجن آئل کو دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جعلی آئل کا کارخانہ پکڑا گیا۔

کراچی بندر گاہ سے متصل علاقے کیماڑی میں جعلی آئل کا کارخانہ پکڑا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے جعلی آئل کے کارخانے پر چھاپہ مارا ہے، کارروائی کے دوران استعمال شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد ہوا ہے۔

عارف اسلم راؤ کے مطابق استعمال شدہ آئل صاف کر کے دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

کارخانے سے 24 عدد آئل کے ڈرم اور ایک شہزور گاڑی قبضے میں لے لی گئی، کارخانہ سعید آباد N4 بس اسٹاپ کے پاس واقع گودام میں بنایا گیا میں تھا۔

ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟