ایس آئی ایف سی اجلاس: سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات وضع

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 2 روزہ پانچواں اجلاس منگل کو شروع ہو گیا۔ اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانا، میکرو اکنامک چیلنجز پر قابو پانا اور معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی پالیسی سطح کے اقدامات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قابل عمل اقدامات وضع کیے۔

فورم میں نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے علاوہ 4 اہم شعبوں (زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی) سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

واضح رہے کہ مشکلات میں گھری معیشت کو اوپر اٹھانے کے لیے خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے آنے والے وقت میں بہتری ضرور آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی